موسمیاتی تغیرات کے مزدور طبقے پر اثرات

پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں ایک بندہ عموماً 15 سال سے محنت مزدوری شروع کرتا ہے اور 65 سال کی عمر تک مزدوری کرتا ہے. یہ عمر کا بہت بڑا رینج ہے. اندازے کے مطابق 140 میلئن تک لوگ اس عمر کے رینج میں ہیں. جبکہ 2050 تک یہ 200 میلئن تک پہنچ سکتے ہیں. جو کہ پاکستانی آبادی کا بیشتر حصہ ہیں. موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے کے کی صورت میں پاکستان کا ایک بہت بڑے بحران سے مقابلہ ہوگا.

https://ibcurdu.com/news/142230/:مکمل رپوٹ پڑ ھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں 

سیلاب سے متاثرہ خواتین کی تکالیف کا مداوا کیسے ہو گا؟

سعدیہ مظہر

ہم جنوبی پنجاب کے علاقے کوہ سلیمان میں  کشتی پر ریسکیو آپریشن کر رہے تھے ۔ اسی دوران ہمیں بچوں کے چلانے کی آواز آئی،  آواز کہ سمت کا اندازہ لگایا تو کچھ لہراتے ہاتھ نظر آئے۔ ہم نے رخ اس جانب موڑا رو دوبچیاں اور ان کا باپ مدد کے لیے پکا رہے تھے۔ گود میں نوازئید بچے کی لاش تھی جبکہ انکی والدہ اس لمحے آخری سانس لے رہی تھیں۔ یہ تکلیف بیان سے باہر تھی کہ کس طرح سیلاب نے ان کے گھر انے والی خوشی کو بھی ماتم میں بدل دیا  ریسکیو 1122 کے نوجوان تنویر نے ہمیں بتایا۔

https://urdu.thereporters.pk/03/11/2022/2476/:مکمل رپوٹ پڑ ھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

 

چئیرمین نادرا طارق ملک نے خواتین کے لیے آج سے بائیکا ٹائپ سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا

سبوخ سیدصحافی و کالم نگار | آئی بی سی اردو

چئیرمین نادرا طارق ملک نے پسے ہوئے طبقات اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کے شناختی کارڈز کی رجسٹریشن کے لیے آج سے بائیکا ٹائپ سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔

آئی بی سی اردو سے گفت گو کرتے ہوئے چئیرمین نادرا طارق ملک نے کہا پہلے ستر ہزار شناختی کارڈ ایک روز میں بنتے تھے ۔ اب روزانہ ایک لاکھ بچیس ہزار شناختی کارڈ بنائے جاتے ہیں جن میں 56 فیصد خواتین کے شناختی کارڈ ہوتے ہیں ۔

 https://ibcurdu.com/news/139958/ :مکمل رپوٹ پڑ ھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں